Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 187 ہوگئی

دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 129 ہے
شائع 06 ستمبر 2023 10:18am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے 45 نئےکیسز رپورٹ ہونے کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے۔

روپرٹ کے مطابق روان سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک کل 58 افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 70 مریضوں میں ڈینگی کیسز کی تصدیق

ڈینگی پھرپھیل رہا ہے لیکن یہ خوراک آپ کو بچا سکتی ہے

روپرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 56، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 جب کہ فیڈرل جنرل اسپتال میں 10 اور بینظیر بھٹو اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد

dengue