Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں، ویدانت پٹیل
شائع 06 ستمبر 2023 08:50am
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل۔ فوٹو — فائل
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل۔ فوٹو — فائل

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر پر سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم عمران خان کی گرفتاری اور اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

ویدانٹ پٹیل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمیں بات کرتے سنا گیا، ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے۔

میتھیو ملر نے کہا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جمہوری اصولوں کا احترام لازم ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری پر امریکا کاردعمل آگیا

عمران خان کی حمایت پر متعدد امریکی شہری گرفتار

سائفر کا معاملہ بے بنیاد ہے، پاکستان میں کسی کی سائیڈ نہیں لے سکتے، امریکی محکمہ خارجہ

ملاقات میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت سمیت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا۔

imran khan

United States

Washington DC

vedant patel

cypher case Imran Khan

department of state