Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور ٹک ٹاکر کشف علی کی پرانی ویڈیوز وائرل

کشف علی کے ٹک ٹاک پر ساڑھے 3 لاکھ سے زائد فالورز ہیں
شائع 06 ستمبر 2023 07:09am

ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی کشف علی کی 6 برس پہلے کی ویڈیوز نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ۔

پاکستانی ٹک ٹاکر کشف علی کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں، وہ اپنے روزمرہ کے واقعات مداحوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ٹک ٹاک پر ساڑھے 3 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والی کشف نے 6 برس پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرکے اپنی منفرد پہچان بنائی تھی ۔

انہوں نے 2017 میزبان وسیم بادامی کے رمضان ٹرانسمیشن کے سیگمنٹ بیت بازی میں حصہ لیا تھا اس وقت بھی اس کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا تھا ۔

تاہم اب ان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اور پرانی ویڈیوز کو ملا کر ایک ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو ان کے بہت سے مداح حیران ہوگئے کیونکہ ان میں بہت تبدیلی آگئی ہے ۔

ویسے تو کشف علی کے بہت سے مداحوں کو ان کی پرانی ویڈیوز کا پتہ تھا لیکن حال ہی میں کاشف علی کا شان رمضان سے پرانا ویڈیو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں کشف علی اشعار سنا رہی ہیں۔

Kashaf ali