Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’باربی‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم باربی 21 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی
شائع 05 ستمبر 2023 11:55pm

فلم ’باربی‘ نے امریکی باکس آفس کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سال 2023ء میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم باربی امریکی سمر باکس آفس پر سپر ماریو بروس مووی، اوپن ہائیمر، گارڈینز آف دی گلیکسی والیم 3 اور اور فاسٹس ایکس جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آئی گئی ہے، باربی نے ریلیز سے اب تک باکس آفس پر 138 کروڑ ڈالر کما لیے ہیں۔

سال 2023ء میں امریکی باکس آفس پر سپر ماریو بروس مووی نے 136 کروڑ ڈالرز کمائے ہیں، اوپن ہائیمر نے 85.3 کروڑ ڈالر، گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3 نے 84.6 کروڑ ڈالر اور فاسٹ ایکس نے 70.5 کروڑ ڈالرز کمائے ہیں۔

فلم ’باربی‘ میں مارگوٹ روبی اور ریان گوسلنگ نے باربی اور کین کا کردار ادا کیا ہے، فلم میں مارگوٹ روبی کے ٹائٹلز کھلونا کو اس کے گلابی خیالی گھر کو حقیقت گھر میں تبدیل کرنے کی جستجو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم باربی 21 جولائی کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

Barbie