Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاجول کے بعد کرینہ کپور کی او ٹی ٹی پر انٹری، ٹریلر دیکھیں

یہ ویب سیریز 21 ستمبر کو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی
شائع 05 ستمبر 2023 09:56pm

معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی او ٹی ٹی ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اداکارہ ڈیجیٹل اسپیس میں او ٹی ٹی فلم ’جانے جاں‘ کے ساتھ اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں، جس میں جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ’جانِ جاں‘ کی کہانی جاپانی ناول (دی ڈووشن آف سسپیکٹ ایکس) سے ماخوذ ہے جو 2006 میں شائع ہوا تھا۔

جاری کئے گئے 2 منٹ اور 19 سیکنڈ کا یہ ٹریلر فلم کی ایک دلکش جھلک پیش کرتا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اکیلی ماں، ایک اسکول ٹیچر، اور ایک پولیس اہلکار، یہ سب ایک قتل کے ذریعے اکٹھے ہوئے ہیں اور ان کی زندگیاں کافی پیچیدہ ہیں۔

مذکورہ ناول کی کہانی سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ہے، جس میں ایک طلاق یافتہ خوبصورت خاتون کے کردار سمیت قتل اور اس کی تحقیق کے گرد گھومتے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر ’جانِ جاں‘ میں کرینہ کپور طلاق یافتہ خوبصورت خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو اپنی خوبصورتی سے دوسروں کو دیوانہ بھی بناتی ہیں لیکن ان کا ماضی انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔

نیٹ فلکس نے ’جانِ جاں‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویب سیریز 21 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

حال ہی میں اداکارہ کاجول نے ’دی ٹرائل‘’ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کیا تھا جس میں وہ کچھ بولڈ سین کرتی ہوئیں بھی نظر آرہی تھیں ۔

Kareena Kapoor

Jaane Jaan