Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ڈیزائنر کے ہم جنس پرستی پر مبنی نئے کلیکشن پر سوشل میڈیا سیخ پا

فہد حسین کے ڈیزائن کردہ حالیہ ملبوسات پہن کر آپ سڑک پر نکلنے کی ہمت کریں گے؟
شائع 06 ستمبر 2023 06:00am

پاکستانی فیشن ڈیزائنر فہد حسین کے ہم جنس پرستی کے خیال پر مبنی تازہ ترین اسٹریٹ وئیر کلیکشن نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

زیورات سے سجے موٹرسائیکل ہیلمٹ سے لے کر ملٹی کلر شارٹس پہنے مرد ماڈلز تک، فہد حسین کا ’فیکشن‘ کیٹلاگ کسی کو بھی غصے میں مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے۔

فہد حسین ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ وہ فیشن انڈسٹری میں اپنی شراکت اور اختراعی ڈیزائن کے لیے مشہور ہیں۔

انہوں نے مختلف فیشن ڈومینز میں کام کیا ہے، بشمول لباس، دلہن کے لباس، اور لگژری پریٹ۔

ان کے ڈیزائن میں اکثر پیچیدہ کڑھائی، منفرد نمونے اور روایتی اور عصری عناصر کا امتزاج شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے بہت سی مشہور شخصیات کا لباس تیار کیا ہے اور فیشن کی دنیا میں ان کی نمایاں پیروی ہے۔

فہد حسین ہر سال اپنی منفرد تخلیقی صلاحیتوں کی سرحدوں سے نکل کر کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سال، معروف ڈیزائنر نے اسٹریٹ وئیر کو ایک نیا انداز دینے کا فیصلہ کیا، جس میں پریمیم کاٹن پر فن پاروں سے متاثر ڈیزائنوں کی نمائش کی گئی۔

اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کے ہیلمٹس کا کیا فائدہ ہے۔

کچھ لباس فنکی ہیں جو دکھنے میں تفریحی بھی ہیں اور تخلیقی بھی، جبکہ کچھ عجیب و غریب ہیں، خاص طور پر مردوں کا کیٹلاگ۔

فہد حسین کے حالیہ کلیکشن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

ہم یہ نہیں تو کہہ سکتے کہ یہ ”اسٹریٹ اسمارٹ“ ہیں، لیکن اتنا ضرور پتا ہے کہ یہ پہن کر سڑکوں پر نکلے تو ایک طرف سے سیٹیاں آئیں گی اور دوسری طرف سے پتھر۔

fashion

LGBTQ+

Designer Fahad Hussayn