Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر عارف علوی نے ترک بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز سے نواز دیا

کمانڈر ایڈمرل ارجمند تاتلیوگلو کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔
شائع 05 ستمبر 2023 08:09pm
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں منعقد تقریب میں پاکستان اور ترک بحری افواج کے اعلیٰ افسران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمند تاتلیوگلو کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

President Arif Alvi

Nishan e Imtiaz (military)

Admiral Ercument Tatlioglu