سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے دی
ایشیاکپ کے گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ کامیابی کے بعد سری لنکا نے سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کا چھٹا اور گروپ اسٹیج کا آخری میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا۔
سری لنکا کے 292 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔
افغانستان کی ٹیم نے بہترین مقابلہ کیا لیکن وہ جیت نہ سکی۔ اور صرف 3 رنز کے فرق سے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔
سری لنکا کے خلاف افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 289 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
افغان بلے باز محمد نبی نے 65 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس سے قبل سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 92 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 3، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Comments are closed on this story.