یوم دفاع و شہدائے پاکستان کل منایا جائیگا، جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی
ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان کل قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یوم دفاع کی خصوصی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔
یوم دفاع پاکستان، قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔
یوم دفاع کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے۔
یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس سے آرمی چیف خطاب کرینگے۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں شہداء کے اہل خانہ اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔
یوم دفاع کے حوالے سے نیول ، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :
یوم پاکستان پروفاقی اورصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی
بھارت کو پوری طاقت سے گھر میں گھُس کر ماریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
نیول ، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں دفاعی ساز وسامان کی نمائش مرکز نگاہ ہوگی۔
Comments are closed on this story.