Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

بی سی بی کی تجاویز مسترد، ایشیا کپ کے بقیہ تمام میچز کولمبو میں کرانے کا فیصلہ

اے سی سی کے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پی سی بی ذرائع
شائع 05 ستمبر 2023 03:33pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے بقیہ تمام میچز کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا حالانکہ گزشتہ رات متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ ہیمنٹوٹا منتقل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی نے بذریعہ ای میل میزبان پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا، پی سی بی کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں اے سی سی کے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ: خراب موسم کے پیش نظر میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ

ذکاء اشرف کی بھارت کو ایشیا کپ میچزپاکستان اور دُبئی میں کروانے کی تجویز

واضح رہے کہ گزشتہ روز کولمبو میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو سے ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔

یاد رہے کہ کولمبو کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاک بھارت مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ گزشتہ روز بھی بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔

BCCI

asian cricket council

ASIA CUP 2023

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)