Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال واپس گھر پہنچ گئے

بلال نے گھر واپس آکر اب تک کچھ نہیں بتایا، حریم شاہ کی ساس کا بیان
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 03:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

بلال شاہ کی والدہ اور حریم شاہ کی ساس شہزادی بیگم نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلال چند روز قبل لاپتا ہوئے تھے لیکن وہ کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے ہیں۔

حریم شاہ کی ساس نے نے بتایا کہ بلال نے گھر واپس آکر اب تک کچھ نہیں بتایا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی کا بیان لیا جائے گا اور واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ اغواء کا مقدمہ بلال کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

Hareem Shah

Bilal Shah