Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک جیل پولیس ناکے پر بشریٰ بی بی کا موبائل لے لیا گیا

بشری بی بی کی شوہرسے ون ٹوون ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، جیل ذرائع
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 04:10pm
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آنے والی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی جب کہ ان کا موبائل بھی لے لیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچی تو انہیں پولیس ناکے پر روک لیا گیا، ان کے ہمراہ وکلا کی ٹیم بھی تھی۔

پولیس اہلکاروں نے بشری بی بی کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی، اور ان کا موبائل بھی لے لیا، جس کے بعد انہیں اکیلے ہی جیل جانے کی اجازت دی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم کو ناکے پر ہی روک لیا۔ جب کہ جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی شوہرسے ایک گھنٹہ ون ٹوون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔

اٹک جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اٹک جیل کےباہرچیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی کا کنا تھا کہ عمران خان کے تمام مقدمات پاکستان کی عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

عمیرنیازی نے بتایا کہ بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے دوران کتابیں دیں، جب کہ چیئرمین کے بیٹوں کو ٹیلی فون پر بات کی اجازت مل چکی ہے۔

pti

imran khan

bushra bibi

District Jail Attock