Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی پیز کو ادائیگی فی الحال روک لی جائے، وزارتِ خزانہ کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

بجلی بلوں پر بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 02:42pm

وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا، جس میں نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پلان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ مین آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بلوں میں ریلیف کے لیے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، اور بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اور وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر دوبارہ بات کریں گے۔

بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان مسترد کر دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پلان عملدرآمد کیلئے طے کردہ رقم میں فرق کے باعث مسترد کیا گیا ہے، جس کے بعد اب نیا پلان شئیر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی والوں کے لئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے پلان میں بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب سے کم کا امپیکٹ بتایا گیا تھا، جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق ریلیف پلان سے 15 ارب سے زائد کا امپیکٹ آئے گا۔

مزید پڑھیں: 400 یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے اب 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کے پلان کی تفصیلات پاکستان سے مانگ لی ہیں، جس کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کو دوبارہ پلان بھیجے گا اور صارفین کو ملنے والے ریلیف میں مزید تاخیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کی بجلی کے بل نہ بھرنے والوں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیا پلان شئیر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو بلوں میں ریلیف دینے کیلئے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

IMF Rejects Relief Plan