Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکہ کی پہلی برسی پر’ایسٹ انڈیا کمپنی’ کا 7 ارب کا یادگاری سکہ

اس یادگاری سکے کا سائز باسکٹ بال جتنا ہے
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 02:36pm
تصویر: سی این این
تصویر: سی این این

برطانیہ پرسب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی سے قبل ہیروں جڑا سونے کا سکہ تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہے۔

برطانوی کمپنی کا تیار کردہ ایک باسکٹ بال کے سائز جتنا سونے کا یہ سکہ ساڑھے 3 کلو گرام وزنی ہے اور اس پر 6 ہزار 426 ہیرے جڑے ہیں۔ پاکستانی روپوں میں اس سکے کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد ہے۔

سکے ایسٹ انڈیا کمپنی کے بینر تلے تیار کیا گیا جو اگرچہ ختم ہوچکی ہے لیکن سنجے مہتا نامی کاروباری شخصیت نے کمپنی کا نام استعمال کرنے کا قانونی اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم اس ’کرہ ارض‘ کی ملکہ تھیں اس لیے ان کی یاد میں یہ شاہکار تخلیق کیا۔

سکے کا نام ’دی کراؤن‘ رکھا گیا ہے، تاہم اسےحکومتی قانونی سکے کا درجہ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ٹیچرزڈے : بالی ووڈ کی وہ یادگار فلمیں جو دلوں پر نقش ہیں

لکس اسٹائل ایوارڈز، نامزدگیوں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں شامل نہیں؟

فلم جوان، کیا فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں؟

اس سکے کا قطر9 اعشاریہ 6 انچ ہے جس پر 6 ہزار سے زائد ہیروں کے علاوہ 10 سکے بھی جڑے ہیں۔

درمیان میں ملکہ کی تصویر سے مزین اس سکے کا وزن 2 پونڈ ہے، اس کے علاوہ اطراف میں جڑے سونے کے ہرسکے کا وزن ایک اونس ہے۔

برطانوی پرچم کی شکل میں جڑے یہ ہیرے برطانیہ، جرمنی، بھارت، سنگاپور اور سری لنکا کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔