Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیچرزڈے : بالی ووڈ کی وہ یادگار فلمیں جو دلوں پر نقش ہیں

بھارت والے اُستاد کی اہمیت کو بہتر سمجھتے ہیں
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 02:40pm

کہا جاتا ہے کہ والدین کے بعد دوسرا درجہ ”استاد“ کا ہوتا ہے، کیونکہ جہاں والدین اولاد کی پرورش کرتے ہیں وہیں استاد بچے کو تعلیم دیتا ہے۔

ہر سال 5 ستمبر کا دن اساتذہ کیلئے مخصوص ہے، جسے ”ٹیچرز ڈے“ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا دن ہے جو اساتذہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کیلئے وقف ہے۔

یہ دن بھارت رتن حاصل کرنے والےاسکالر ڈاکٹرسروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

5 ستمبر 1888 میں پیدا ہونے والے ڈاکٹرسروپلی بھارت کے پہلے نائب صدر (1952–1962) اور 1962 سے 1967 تک دوسرے صدر تھے۔

مزید پڑھیں:

مسلمان بچے کو تھپڑ لگوانے پر بھارتی ٹیچر نے معذوری کو اپنے فعل کا جواز بنا لیا

ہندو ٹیچر کا مسلمان بچے پر تشدد کا واقعہ، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکرشدید برہم

فیکٹ چیک: ڈیجیٹل مہندی کیو آرکوڈ سے آن لائن سلامی بھی ممکن

ہر طالب علم کا اپنے استاد کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہوتا ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں دیگر موضوعات پر ڈھیروں ڈھیر فلمیں بنائی گئیں وہیں بہت سی فلموں میں طلبا اور استاد کے رشتے کی بہت خوبصورتی سے منظر کشی کی گئی ہے۔

چند مقبول ترین فلموں پر ایک نظرڈالتے ہیں۔

سپر 30

فلم ’سُپر 30‘ میں ہریتھک روشن نے ایک ریاضی دان آنند کمار کا کردار ادا کیا تھا، جو غریب طالب علموں کو آئی آئی ٹی کے داخلہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔

وکاس بہل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مرنال ٹھاکر اور پنکج ترپاٹھی نے بھی اداکاری کی تھی اور ناظرین نے اس فلم کو بہت پسند کیا تھا۔

تارے زمین پر

طالب علم اور استاد کے رشتے کوعامر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”تارے زمین پر“ میں بہت بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ ایک ڈسلیکسیا کے شکار بچے اور اس کے آرٹ ٹیچر کی کہانی ہے، جو اسے سیکھنے کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔

2007 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

ہچکی

رانی مکھرجی کی اس فلم میں اداکارہ اپنے طالب علموں کو چیلنجز پر قابو پانے میں مدد کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

رانی مکھرجی نے ٹوریٹ سنڈروم(Tourette syndrome) کے شکار بچے کو زندگی میں آگے بڑھنا سکھایا۔

بلیک

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور ناظرین کی جانب سے بھی اسے مثبت ردعمل ملا تھا۔

یہ فلم ایک نابینا لڑکی اور اس کے استاد کے بارے میں ہے، جو اس کی معذوری کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اس کی مدد کرتا ہے۔

اقبال

یہ دل کش فلم ایک ایسے کرکٹر پر بنائی گئی ہے جو قوتِ سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہوتا ہے۔

اس فلم میں کرکٹر کے استاد کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کے خوابوں کو پورا کرنے میں کرکٹر کی رہنمائی کرتے ہیں۔

world

students

Teacher Day

5 september