Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیادتی کا شکار لڑکی کو انصاف دلادیا، احسن اقبال نے تصاویر شیئر کردیں

لڑکی کے لئے ایف ایس سی میڈیکل کے فل اسکالرشپ کا اعلان
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 12:02pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے میٹرک میں امتیازی نمبر لینے والی زیادتی کا شکار لڑکی کو انصاف دلایا اور نارووال پبلک اسکول کے پرنسپل نے بچی کے لئے ایف ایس سی میڈیکل کے فل اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل غریب گھرانے کی حفصہ یعقوب نامی بچی نے میٹرک میں 1000 سے زائد نمبر لئے تھے، اس کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

احسن اقبال کے مطابق ملزم نے بچی کو دھمکیاں دیں کہ وہ ایسا متعدد خواتین کے ساتھ کرچکا ہے، لیکن کسی نے زبان نہیں کھولی، اور اگر تم نے کسی کو بتایا تو میں جان سے مار دوں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ بچی اور اس کی والدہ نے انصاف کے لئے جرم کے خلاف آواز اٹھانے کو فیصلہ کیا، اور میرے پاس آئی، میں نے پولیس حکام سے درخواست کی کہ ان کو تحفظ دیا جائے اور ملزم کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ پولیس کی محنت سے وہ ملزم گرفتار ہوگیا ہے، جب کہ بہادر ماں اور بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یہ سبق دیا کہ درندگی کے آگے جھکنا یا دبنا نہیں بلکہ قانون کا سہارا لے کر شیطانوں کو سزا دلانی ہے۔

احسن اقبال کی ٹویٹ کا عکس
احسن اقبال کی ٹویٹ کا عکس

سابق وفاقی وزیر کے مطابق نارووال پبلک سکول کے پرنسپل نے بچی کے لئے ایف ایس سی میڈیکل کے فل اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے، تاکہ وہ ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرسکے، میں نے بچی کی آئندہ تعلیم کا وعدہ کیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قابل ستائش ماں اور بیٹی کی جرات سے کئی بچیوں کی عزتیں محفوظ ہو گئیں اور ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا، اگر پہلے زیادتی کا شکار خواتین نے جرات کی ہوتی تو حفصہ کے ساتھ یہ حادثہ نہ ہوتا۔

احسن اقبال نے متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کے ساتھ تقریب میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کین جس پر کئی لوگوں نے تنقید کی ہے۔

Ahsan Iqbal

rape cases

Rape

Child Abuse

Student Rape