Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، پی ٹی ائی

پارٹی کے کسی بھی رکن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 12:03pm
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق خالد خورشید پر حملہ استور میں چوگام کے مقام پرہوا، وہ ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو رکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی، خوش قسمتی سے خالد خورشید اور ساتھی محفوظ رہے۔

تحریک انصاف نے کہا کہ خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری پر نااہل قرار، پی ٹی آئی اقتدار سے مکمل باہر

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری پر نااہل قرار، پی ٹی آئی اقتدار سے مکمل باہر

پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خورشید سمیت پارٹی کے کسی بھی رکن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

pti

Khalid Khursheed