Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش سے کئی درخت اکھڑ گئے، 177 فیڈرز ٹرپ

ممکنہ حادثا ت سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں
شائع 05 ستمبر 2023 08:41am

اسلام آباد راولپنڈی اور گردو نواح میں 120 کلو میٹرفی گھنٹہ رفتارکی تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہےجب کہ آئیسکو کے مطابق تیز بارش کے باعث 177 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش سے سڑکوں،گلیوں میں پانی جمع ہو گیا، کسی بھی ممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں۔

طوفانی بارش سے کئی مقامات پربجلی کی آنکھ مچولی اوردرخت اکھڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،پانی جمع ہونے کی اطلاع پرفوری ریسپانس دیں گے۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق طوفانی بازش کے باعث177فیڈرزٹرپ کر گئے ہیں ٹیمیں فالٹ دورکرنے میں مصروف ہیں۔ کئی مقامات پردرخت اور سائن بورڈ گرنے سے تاریں ٹو ٹ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا کی رفتار 120کلو میٹر فی گھئٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسلام آباد شہر میں 100 اور بنی گالہ میں ہوا کی رفتار120 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

rawalpindi

اسلام آباد

Rain