Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکس اسٹائل ایوارڈز، نامزدگیوں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں شامل نہیں؟

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا ردعمل
شائع 05 ستمبر 2023 01:31am

برسوں کی تاخیر کے بعد ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی سینما کی تاریخ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ہے۔

فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور سارے کردار شائقین کی امیدوں پر پورا اترے ، یہی وجہ ہے فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ریکارڈ بنائے ۔

تاہم گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کی جانب سے 2023 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ بظاہر نامزدگیوں میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نامزدگیوں میں فلم پردے میں رہنے دو اور ٹِچ بٹن جیسی فلموں کو متعدد نامزدگیاں حاصل ہوئیں جب کہ تاریخ کی سب سے بڑی فلم وہاں نہیں تھی۔

اس حوالے سے اب فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم ایوارڈز کے لیے زیر غور تھی لیکن ہماری ٹیم اس بات پر قائل نہیں ہورہی تھی کہ اپنی فلم کو لکس ایوارڈز میں جمع کرایں اس کے لیے ان کے پاس ٹھوس وجوہات تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ایوارڈ کیٹیگری کی محدود رینج ہماری اقدار کے مطابق نہیں ہے، بہترین ہدایتکار اور بہترین رائٹر وغیرہ کا ایوارڈ کیٹیگری میں شامل نہ ہونااور جبکہ ایک بہترین پلے بیک گانے کو شامل کرنا ہمارے وژن سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، لہذا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی رعایت نہ کریں۔

Lux style awards