Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک بھارتی مداح مجھ سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا، نوال سعید

شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اداکارہ
شائع 05 ستمبر 2023 07:36am

اداکارہ و ماڈل نوال سعید کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی مداح نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےاداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی مداح مجھ سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور ایک ہی ویڈیو مجھے تقریبا دو ماہ تک روزانہ بھیجا کرتا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن اس شخص نے ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے اپنے ہاتھ میں شدید غصے کی حالت میں چھری تھامی ہوئی تھی اور کہہ رہاتھا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہے۔

نوال کا کہنا تھا اس دن کے بعد سے ویڈیو کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم مجھے تشویش ہوئی اور میں نے اسکی پروفائل پر جاکر اس کے خیریت سے ہونے کی تسلی کرلی۔

نوال سعید نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں شادی کرنے کا بہت شوق ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا خیال ہے ہر کسی کو ہر وقت یا پوری زندگی کام نہیں کرنا چاہئیے اور شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Nawal Saeed