ایشیا کپ: خراب موسم کے پیش نظر میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ
سری لنکا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کردیے گئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ میچز کی منتقلی کا باقاعدہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہورہے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا مقابلہ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
ماہرین موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔
کسی حد تک یہ امید تھی کہ کولمبو میں بارشوں کا سلسلہ تھم سکتا ہے اور یہاں صورتحال میچز کے لیے مناسب رہے گی لیکن سری لنکا کے دارالحکومت میں موسلادھار بارش نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کردیا۔
یہ بھی پرھیں :
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر، پاکستان سُپر فور میں کوالیفائی کرگیا
ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی پاکستان آنے کو تیار، ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر اس ایونٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.