Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات میں ایک دن کی تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوگا، اختر مینگل

آئندہ انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی
شائع 04 ستمبر 2023 09:32pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں، ایک دن کی بھی تاخیر ہو تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 نافذ ہوگا۔

کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اب تک یہ معلوم نہیں کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں، اگر الیکشن ہوئے تو کب ہوں گے لیکن ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوگا۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، معاشی بحران اور دیگر معاملات میں لاپتہ افراد کا معاملہ بڑا ایشو ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آج تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا اگر لاپتہ افراد بازیاب ہو جائیں تو یہی بی این پی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان کا تعلق بی این پی سے ہے لیکن ہم نے کبھی استعفیٰ دینے کا نہیں کہا ، صوبے کی سیاست میں تعلیم یافتہ سوچ کو آگے آنا ہوگا۔

اختر مینگل کا کہنا تھا جنرل مشرف کے وقت سے بی این پی مینگل واضح مؤقف رکھتی ہے ، جس کی وجہ سے ہم ہمیشہ نقصان بھی اٹھاتے رہے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

کاکڑ کو نگراں بنانے والے خود ناخوش ہیں، وقت آئے گا جب فیصلے پر روئیں گے، اختر مینگل

میاں صاحب آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا، اختر مینگل کا نواز شریف کو خط

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی پریس کانفرنس میں سینیر ایڈووکیٹ ابراہیم لہڑی نے پارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔

Pakistan Politics

AKHTAR MENGAL

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023