Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں تربوز دھماکوں سے پھٹنے لگے

لیکن ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
شائع 04 ستمبر 2023 09:04pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

امریکا میں ایک مرتبہ پھر دھماکوں کی لپیٹ میں ہے، لیکن اس بار وہاں بم نہیں بلکہ تربوز پھٹ رہے ہیں۔

امریکا بھر سے لوگوں نے شکایات کی ہیں کہ ان کے تربوز خود بخود دھماکے سے پھٹ رہے ہیں۔

بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر تربوز پھٹنے کی تصاویر اور تجربات شیئر کیے۔

لیکن ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

غذائی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے کچھ علاقوں میں ایک خاص قسم کا بیکٹیریا تربوز کی فصلوں میں پھیلا ہوا ہے۔ جب یہ بیکٹیریا تربوز کے اندر قدرتی شکر اور خمیر کے ساتھ رہتا ہے تو اُبال کے عمل کو متحرک کرتا ہے اور گیس پیدا ہوتی ہے۔ ان علاقوں میں بلند درجہ حرارت مزید اس بیکٹیریا کی نشوونما کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے جو بالآخر دھماکے کا باعث بنتا ہے۔

لیکن تربوز کے پھٹنے کی واحد وجہ یہ اُبال نہیں ہے۔

کارنیل کے اسکول آف انٹیگریٹیو پلانٹ سائنس میں باغبانی کے پروفیسر ڈاکٹر اسٹیو رینرز نے بتایا کہ تربوز کے پھٹنے کی وجہ بیکٹیریل یا فنگل مولڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: مرد اپنی عمرسے کم کیسے دکھائی دے سکتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ’عام طور پر پھل کے اندر کا حصہ چھلکے سے محفوظ ہوتا ہے، لیکن کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو پھول کے پھلوں میں تبدیل ہونے کے فوراً بعد اندر جا سکتی ہیں۔ بعض اوقات پھل کا وہ حصہ جہاں پھول ہوتا ہے مکمل طور پر بند نہیں ہوتا اور ایک چھوٹا سا راستہ بیماری کو داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ بارش کے حالات میں یہ مسئلیہ زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے۔‘

رینرز کے مطابق، جب تک داخلے کے سوراخ کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاتا، پھل عام طور پر پھٹے گا نہیں لیکن بہنا شروع ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ تربوز کا پھٹنا یا بہنا محفوظ نہیں ہے۔ تربوز کو ٹھنڈی جگہ پر رکھنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔

Watermelon Explode