Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم کے شوہر کو مریم نواز نے اغوا کرایا؟

حریم شاہ نے آئی ایس آئی ے درخواست کردی۔
شائع 04 ستمبر 2023 08:40pm

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور ویڈیو لیک کوئین حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

حریم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر بلال شاہ کو اغوا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

ویڈیو بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ آج میرے شوہر کے اغوا کو 7 دن ہو گئے ہیں۔ ان دنوں میں ہم نے قانونی طریقے سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ انہیں کیوں اغوا کیا گیا۔

حریم شاہ نے واقعے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’میں اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں مقیم تھی پر میرے خاوند کو کسی کام سے پاکستان جانا پڑ گیا اور پھر ایک دن شام میں کھانے کے بعد جب وہ باہر نکلے تو کچھ نامعلوم افراد انہیں اپنے ساتھ زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔‘

بعد ازاں حریم شاہ نے ”ایکس“ پر شئیر کی گئی ایک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ ’میرے شوہر بلال کو مریم نواز کے کہنے پر کراچی سے اغوا کیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھیں

مجھے 6 ماہ کیلئے نگراں وزیرخارجہ بنا دیں، حریم شاہ کی انوکھی خواہش

ن لیگ کے رکن اسمبلی اور حریم شاہ کے رقص کی ویڈیو وائرل

حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں، نجی تصاویر لیک

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئی ایس آئی سے اپیل کرتی ہوں بلال کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔‘

واضح رہے کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق بلال شاہ کے اغوا کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 533/23 کے تحت ان کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق بلال کے گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا۔

isi

Maryam Nawaz

kidnapped

Hareem Shah

Bilal Shah