سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
سیمنٹ کی صنعت کی مثبت پیشر فت سامنے آئی ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے فروخت کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 30 فیصد اور برآمدات میں 87 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اگست میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 18 ہزار ٹن رہی، جو اگست 2022 میں بتیس لاکھ ستانوے ہزار ٹن تھی۔
اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست 2022 کے 7 لاکھ 24 ہزار ٹن کے مقابلے میں اگست 2023 میں 38 لاکھ 76 ہزار ٹن سیمنٹ برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :
سیمنٹ کی بوریوں میں چینی افغانستان اسمگل کئے جانے کا انکشاف
فنانس بل 2023 پر عملدر آمد شروع ، سیمنٹ، مشروبات، گاڑیوں سمیت کئی شعبوں پر سپر ٹیکس نافذ
سندھ کے سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی فروخت 77 لاکھ 47 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 53 لاکھ 37 ہزار ٹن تھی۔
Comments are closed on this story.