Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات، لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش

ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہیں، قائد ن لیگ
شائع 04 ستمبر 2023 07:31pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن ( جی سی ایس ای) یا اولیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

لیگی قائدین نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور بے مثال ذہانت سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ انکا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تعلیمی میدان میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :

آئن سٹائن سے زیادہ ذہین پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور 34مضامین میں کامیاب

’ماہ نور پر فخرہے‘ ، آئن اسٹائن سے زیادہ ذہین طالبہ کیلئے ملالہ کی جانب سے عشائیہ

قائد ن لیگ نواز شریف نے ماہ نور چیمہ کو انکی شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش کیا۔

Nawaz Sharif

shahbaz sharif

تعلیم

CAMBRIDGE EXAM

Mahnoor Cheema

gcse results