Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر علوی کی وزیر قانون سے ملاقات، الیکشن سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت کا آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور
شائع 04 ستمبر 2023 03:32pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی۔

دونوں کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس ممیں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

دوران ملاقات صدر عارف علوی نے نگراں وزیر قانون سے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

Caretaker government

Ahmed Irfan Aslam