میکسیکو: بچے کی پیدائش سے پہلے ہونیوالی تقریب میں طیارہ حادثہ، پائلٹ ہلاک
میکسیکو میں بچے کی پیدائش سے پہلے ہونے والی تقریب میں اسٹنٹ حادثے میں تبدیل ہوگیا، جس کے نیتجے میں طیارہ تباہ ہونے کیساتھ ہی پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ میکسیکن ریاست سنالوا میں پیش آیا، ایک جوڑے نے پیدائش سے پہلے اپنے بچے کی جنس بتانے کی تقریب منعقد کی تھی، جس میں رشتہ دار اور دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا کہ تقریب میں جوڑنے نے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے اسٹنٹ کروانے کو تریجیح دی تھی، طیارے سے ہوا میں گلابی اور نیلا پاؤڈر گرنا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں آںے والا بچہ لڑکا یا لڑکی ہوگی۔
اس دوران طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری اور اس میں سے گلابی پاؤڈر نکلا جس کا مطلب تھا کہ جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگی لیکن طیارہ ہوا میں توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوگیا اور تقریب کے پاس ہی کچھ فاصلے گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے کو32 سالہ پائلٹ لوئس اینجل اڑا رہا تھا جو حادثے میں شدید زخمی ہوا، لیکن کو اسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔ حادثے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
Comments are closed on this story.