Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا، نیپال کو شکست

بھارت کے اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 11:31pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / بی سی سی آئی
فوٹو ــ ٹوئٹر / بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ ٹیم نیپال کو شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گئی۔

پالی کیلے میں کھیلا گیا میچ ، ایشیا کپ گروپ اے کا آخری اور فیصلہ کن میچ تھا۔

میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جب بھارت نے اپنی اننگ شروع کی تو کچھ اوورز کے بعد میچ کو بارش کی وجہ سے روکا گیا۔

بارش رکنے کے بعد میچ جب شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ اور بھارت کو 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا گیا۔

بھارت کے اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ دس وکٹ سے جیت کر سپر فور مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر روہت شرما نے 74 رنز اور شبمان گل نے 63 رنز بنائے۔

انڈیا سے شکست کے بعد نیپال کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

نیپال کی بیٹنگ

اوپنر کوشال بھورٹیل نے 38 رنز بنائے، بھارتی بولر شاردل ٹھاکر نے کوشال کی وکٹ لی۔

نیپال کے بھیم شرکی نے 7 رنز اسکور کیے وہ رویندرا جڈیجا کا شکار بنے۔

نیپال کی طرف سے آصف شیخ نے 58،گلسان جھا نے 23، روہت پوڈیل نے 5 اور کوشل مَلا نے 2 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی طرف سے رویندرا جڈیجا نے 3، محمد سراج نے 3 اور محمد شامی، شردُل ٹھاکر اور ہارڈک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ نیپال کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیپال کو ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں 238 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا مقابلہ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

Pakistan Cricket Team

ASIA CUP 2023

india vs Nepal