Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی افسر بن کر لڑکی سے 62 لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ملزم نے لڑکی کو حوس کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، پولیس
شائع 04 ستمبر 2023 01:14pm

لاہور پولیس نے حساس ادارے کا افسر بن کر لڑکی سے زیادتی کرنے اور اسے بلیک میل کر کے 62 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ملزم نے حساس ادارے کا افسر بن کر لڑکی کو بلیک میل کر کے 62 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی چار ماہ قبل شفاعت یاسین سے فون پر دوستی ہوئی، اور ملزم نے لڑکی کوبتایا کہ وہ حساس ادارے کا افسر ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو اپنی خالہ سے ملوانے کا جھانسہ دے کر ایک فلیٹ میں لے گیا، جہاں اس نے اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، اور ویڈیوز بھی بنالیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے لڑکی کو فحش ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور وقفے وقفے سے لڑکی سے 62 لاکھ ہتھیا لیے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، اور ملزم شفاعت یاسین کو گرفتار کرلیا۔

lahore police

harassment

sexual harassment