Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب سے اخروٹ بھگو کر کھائیں

کولیسٹرول کم کرنے اور دماغی صحت بہتربنانے والا اخروٹ مزید فائدہ مند ہوسکتا ہے
شائع 04 ستمبر 2023 12:26pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ایک قدیم روایت کے تحت بادام، کشمش اور یہاں تک کہ کاجو کو استعمال سے پہلے گھنٹوں پانی میں بھگویا جاتا ہے، کیونکہ ایسا کرنا آپ کیلئے خاصا فائدہ مند ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب کچھ لوگوں نے حال ہی میں اخروٹ کو بھی بھگونا شروع کر دیا ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، پروٹین، فائبر، وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم جیسے اہم معدنیات لیے یہ میوہ غذائی اجزاء کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔

اخروٹ کولیسٹرول کو کم کرنے اور دماغی صحت کو بھی بہتر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کافی کے شوقین ایک ماہ اسے نہ پیئیں تو کیا ہوگا

کراچی میں پھیلی وبا آشوبِ چشم سے بچنے کا طریقہ اور گھریلو علاج

میٹھے کی طلب ہے؟ تو چینی کے بجائے ذرا یہ 6 مصالحے آزمائیں

اخروٹ کوکیوں بھگونا چاہیے؟

اخروٹ کو بھگونے کے پیچھے سائنس کی گہری تحقیق ہے، بہت سے گری دار میووں کی طرح اخروٹ میں قدرتی مرکبات ہوتے ہیں جو انزائمز کی سرگرمی کو روکتے ہیں، جس سے انہیں ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان مادوں کو بے اثر کرنے کے علاوہ گری دار میوے کو بھگونے سے انزائمز کو توڑنے میں مدد ملتی ہے جو ہاضمہ اور غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

پانی میں بھگونے سے گری نرم ہوتی ہے اوراسے چبانے میں آسانی پیدا ہونے کے ساتھ نٹ کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے۔

اخروٹ بھیگونے کا صحیح طریقہ

ماہرین گرمی کے اثرات کم کرنے اور اخروٹ کو ہضم کرنے میں آسان بنانے کے لیے پورے اخروٹ کو رات بھر بھگونے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اخروٹ کو 6 سے 7 گھنٹے یا رات بھر بھگو کر رکھنا فوائد حاصل کرنے کا مناسب طریقہ ہے۔

اوسطاً ایک شخص کے لیے تین سے چار بھیگے ہوئے اخروٹ کافی ہیں۔

اخروٹ کے فوائد

اخروٹ کو بھگونے سے ان کی غذائی اجزاء کی فہرست سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد ملتی ہے جو کہ غذائیت کا خزانہ ہیں۔

بھگونے کی وجہ سے اہم غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جب اخروٹ کو بھگو دیا جاتا ہے، تو اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جو کہ قلبی نظام کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے، زیادہ آسانی سے جذب ہو جاتے ہیں۔

اگرچہ وٹامنز اور معدنیات صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، اخروٹ کو بھگونے سے اینٹی آکسیڈینٹس زیادہ دستیاب ہوتے ہیں جو آکسیڈیٹیو اسٹریس اور سوزش سے لڑتے ہیں۔

صحت

Benefits

walnuts

dry fruit