Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے، عدالت
شائع 04 ستمبر 2023 11:17am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کوکسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کردیا اور ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آرمیں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس، واٹس ایپ بھی کردیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے، عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

Iman Mazari