Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: دانتوں سے تاریں کاٹ کر آئی فون چرانیوالی خاتون گرفتار

پولیس نے خاتون کو آدھے گھنٹے میں ہی گرفتار کر لیا
شائع 04 ستمبر 2023 12:48pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

چین میں ایک خاتون ایپل کے اسٹورسے مضبوطی سے بندھے کیبل کو دانتوں سے کاٹ کر آئی فون چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

شوروم میں ڈسپلے پر رکھے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ آزمائش کیلئے رکھے جاتے ہیں اور انہیں چوری سے بچانے کے لیے تاروں سے باندھا جاتا ہے۔

یہاں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ ایک خاتون نے اپنے دانتوں سے تاروں کو کاٹ کر960 ڈالر کا آئی فون لیکر رفو چکر ہوگئیں اور بعد میں انہیں گرفتار کرلیا۔

چوری کی واردات چین کے جنوب مشرقی صوبے، فیوجیان میں پیش آئی، جہاں ایک خاتون کو سی سی ٹی فوٹیج میں فون چراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کامیابی سے فون چرا کر شوروم سے باہر آتی ہیں لیکن پولیس نے اسے آدھے گھنٹے میں ہی گرفتار کر لیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو دیکھا گیا کہ وہ پہلے کچھ دیر آئی فون کا جائزہ لیتی رہی، پھر انہوں نے کیبل کو دانتوں سے لگایا اور کاٹنے کی کوشش کی جس میں خاصا وقت لگا۔

کیبل گھس گھس کر ٹوٹ گئی اور فون نکل آیا اور اس کے بعد خاتون نے تسلی سے فون اپنے بیگ میں رکھا اور تیزی کے ساتھ اسٹور سے باہر نکل گئیں۔

گرفتار خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا فون چوری ہوچکا ہے اور دوسرا فون درکار ہے لیکن مہنگی قیمت دیکھ کر اسے چرانے کا فیصلہ کیا۔

china

iPhone