Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سیکڑوں مین ہولز تاحال ڈھکنوں سے محروم

مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا، اہل علاقہ
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 10:21am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے۔

کراچی شہر میں اب تک کھلے سینکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جا سکے، جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا۔

اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی دکھائی دے رہی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

شہر کے کھلے مین ہولز: مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، میئر کراچی

کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

karachi

Murtaza Wahab

mayor karachi

main holes