Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین ٹینشن میں ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت پر کیسے قابو پائیں

شدید اسٹریس کی وجہ سے خواتین میٹھے کھانوں کا انتخاب زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 11:01am
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

صوفے پر لیٹ کر اپنا پسندیدہ ٹی وی شو دیکھتے ہوئے ’اسنکینگ‘ کرنا اب خاصا عام ہو چکا ہے۔

لیکن بے وقت کھانا یا ضرورت سے زیادہ کھانا ہمیں صحت کے متعدد مسائل میں مبتلا کر دیتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ کھانا ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مختلف خطرات اور منفی نتائج پیدا کرسکتا ہے۔

ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ میں اس عادت کو چند تجاویز پر عمل کرتے ہوئے با آسانی ترک کرنے کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔

اسٹریس فری رہیں

زیادہ کھانے کی ایک عام وجہ اسٹریس میں رہتے ہوئے کھانا ہے۔ جب ہم اسٹریس کا شکار ہوتے ہیں تو اس کو دور کرنے کیلئے کھانے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

رات کو دیر سے کھانے کے حیران کُن فوائد

صبح اٹھنے کا وہ وقت جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

مہنگی ڈائٹنگ کو بائے بائے: وزن کم کرنا ہے تو یہ 5 مشروبات پئیں

جرنل سائیکونیورو اینڈوکرائنولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید اسٹریس کی وجہ سے خواتین میٹھے اور زیادہ چربی والے کھانوں کا انتخاب کرتی ہیں، جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس عادت کو کم کرنے کیلئے ورزش، مراقبہ یا گہری سانس لینے کی مشقوں سے مدد لی جاسکتی ہے۔

فائبر اور پروٹین کا استعمال

ایسے کھانوں کو اپنی غذا میں شامل کریں جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔

یہ ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے اور وزن میں کمی کو فروغ دینے کے لئے ایک مؤثر حکمت عملی ہوسکتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے اناج، پھل اور سبزیاں اس کیلئے بہت مفید ہیں۔ پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے گوشت، مرغی، مچھلی، پھلیاں اور ڈیری مصنوعات کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے بھوک کو کم کرنے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے سے گریزکریں

ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانا یا دیگر توجہ ہٹانے والی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہوئے کھانا کھانا زیادہ کھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ جب ہماری توجہ ہٹتی ہے تو ہم ضرورت سے زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں۔

اس کیلئے ایسی جگہ پر کھانا کھائیں جہاں آپ کی توجہ کھانے پر ہی مرکوز رہے۔

دیر تک نہ جاگیں

نیند کی کمی بھوک کے ہارمونز کے انتظام کو متاثر کرتی ہے، جس سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نیند کی کمی بھوک کے ہارمون گھرلین (ghrelin) کی بلند سطح اور تسکین پہنچانے والے ہارمون لیپٹن (leptin) کی کم سطح سے وابستہ ہے۔

اس ہارمونل عدم توازن کے نتیجے میں زیادہ کیلوری اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور کھانے کی خواہش میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ہائیڈریٹ رہیں

دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینا صحت کے لیے ضروری ہے اور اس سے ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

بعض اوقات پانی کی کمی بھی بھوک کی وجہ بنتی ہے، اس کے لیے ہر وقت پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھ کر اور باقاعدگی سے پانی پیکر ہائیڈریٹ رہیں۔

اپنے کھانوں کو ٹریک کریں

اپنے کھانے کی مقدار کو ٹریک کرنا ضرورت سے زیادہ کھانے کا مقابلہ کرنے میں ایک طاقتور عمل ہوسکتا ہے۔ اپنے کھانے کا ریکارڈ رکھنے کیلئے موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

یہ عمل خود آگاہی میں اضافہ کرتا ہے، اور آپ کو کھانے کی عادات میں ردوبدل کرنے کیلئے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

صحت

Women

healthy lifestyle

habits

Overeating