Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ کے شوہر کے اغواء کا مقدمہ کراچی میں درج

شوہر کو گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا
شائع 04 ستمبر 2023 08:31am
ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں  - تصویر سوشل میڈیا
ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں - تصویر سوشل میڈیا

ہمیشہ خبروں کی سُرخیوں میں رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کے اغواء کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

سینیئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 533/23 حریم کے شوہربلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغواء کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کیا تھا۔

والدہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغواء کرلیا۔

karachi

Hareem Shah

TikTok