Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوبل ایوارڈ تقریب: روس، بیلاروس، ایران کے سفیروں کو مدعو نہ کرنے کا اعلان

نوبل فیڈریشن کمیٹی نے سویڈن کے کئی حلقوں اور سیاسی جماعتوں کےاحتجاج کے بعد فیصلہ کیا
شائع 04 ستمبر 2023 12:14am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

نوبل ایوارڈ تقریب رواں سال 10 دسمبر کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہوگی۔ تاریخ میں پہلی بار نوبل فیڈریشن کمیٹی نے روس، بیلاروس، ایران کے سفیروں کو بلانے سے انکار کر دیا ہے۔

نوبل فیڈریشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سال دسمبر میں ہونے والی تقریب میں روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو مدعو نہیں کریں گے۔

اس سے پہلے نوبل فیڈریشن کمیٹی نے تینوں سفیروں کو تقریب میں مدعو کیا تھا جس کے بعد سویڈن کے کئی حلقوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے حلقوں اور سیاسی جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر نوبل فیڈریشن کمیٹی ان تینوں ممالک کے سفیروں کو تقریب میں مدعو کریں گے تو وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

احتجاج کے بعد بھی نوبل فیڈریشن کمیٹی نے کہا تھا کہ ان کا فیصلہ درست ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی بھی کسی بھی ممالک کے سفیروں کو مدعو کرنے سے انکار نہیں کیا گیا۔

لیکن جب احتجاج کی شدت بڑھی تو نوبل فیڈریشن کمیٹی کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے۔ کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان تینوں ممالک روس بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو تقریب میں مدعو نہ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ نوبل فیڈریشن کمیٹی رواں سال اکتوبر میں دنیا بھر میں طب و تحقیق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں اور انعام پانے والوں کا اعلان کرے گی جبکہ نوبل ایوارڈ کی تقریب رواں سال 10 دسمبر کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہوگی۔

russia

Iran

Belarus

nobel prize

Nobel Prize Ceremony