Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت ٹاکرے کے بیچ بریانی کی 62 پلیٹیں منگوانے والے کی تلاش

ایسا میچ دیکھ کر 'تم لوگوں کو کھانا کیسے ہضم ہوتا ہے رے۔۔۔'
شائع 03 ستمبر 2023 09:49pm

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا سب نے ہی دیکھا، انہوں نے بھی جو کرکٹ میں دلچسپی نہیں رکھتے، لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا کہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس کو بیان جاری کرنا پڑگیا۔

میچ کے دوران دوران ایک بھارتی شہری نے بریانی کی 62 پلیٹیں آرڈر کیں تو فوڈ ڈلیوری سروس ”سویگی“ نے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر حیرت کا اظہار کیا۔

مذکورہ ڈلیوری سروس نے بیان میں کہا کہ ’بنگلور سے کسی نے 62 بریانی کی پلیٹیں آرڈر کی ہیں۔ آپ کون ہیں؟ آپ کس جگہ پر ہیں؟ کیا آپ پاکستان اور بھارت کے میچ کی اسکریننگ کی میزبانی کر رہے ہیں؟ کیا میں بھی آجاؤں؟ ’

لیکن میچ کا جو اختتام ہوا اس سے شائقین افسوس میں مبتلا ہوگئے۔

مزید پڑھیں

شاہین کے خوف سے ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی کی حالت خراب ہوگئی، ویڈیو وائرل

پاک بھارت ٹاکرا: شاہین آفریدی نے بھارتیوں کے منہ سے پیزا چھین لیا

ایشیا کپ ٹاکرے سے قبل پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

سویگی کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا، ’کسی کو اب بریانی ہضم نہیں ہوگی‘۔

Pakistan vs India

Biryani

ASIA CUP 2023

Swiggy