Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ : سپر فور مرحلے کے میچز کا مقام تبدیل کیے جانے پر غور

ایشین کرکٹ کونسل موسم کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 10:18pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی

سری لنکا میں شدید بارشوں سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز پاک بھارت میچ بھی بارش کی وجہ مکمل نہ ہوسکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا، تاہم اب سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

کولمبو میں ایشیا کپ کا پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) شہر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میچز کی منتقلی کے حوالے سے اے سی سی کی جانب سے ایک یا دو روز میں فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

کسی حد تک یہ امید تھی کہ کولمبو میں بارشوں کا سلسلہ تھم سکتا ہے اور یہاں صورتحال میچز کے لیے مناسب رہے گی لیکن سری لنکا کے دارالحکومت میں موسلادھار بارش اب ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کررہی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پرھیں :

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر، پاکستان سُپر فور میں کوالیفائی کرگیا

ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی پاکستان آنے کو تیار، ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر اس ایونٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔

asian cricket council

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023