Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو طعنہ دینے پر عرفان پٹھان اپنے ہم وطنوں کے ہاتھوں رسوا ہوگئے

'اب اس کا جواب ہم کیا دیں۔۔۔'
شائع 03 ستمبر 2023 07:28pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے حالیہ میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے بھارتی پیٹرز کا بھرکس نکال دیا، ابھی پاکستانی بیٹرز اپنا جلوہ دکھانے کی تیاری کر ہی رہے تھے کہ بارش ہوگئی اور یوں بھارتی باؤلرز ہزیمت سے بچ گئے۔

مجبوراً دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر خوش کیا گیا اور شائقین کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

ایسے میں بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان دونوں ٹیموں کے درمیان منسوخ ہونے والے میچ کے بعد دیے گئے اپنے بیان کے باعث دونوں ممالک کے شائقین کی جانب سے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے۔

عرفان پٹھان نے پاکستانی شائقین پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’بہت سارے پڑوسیوں کے ٹی وی بچ گئے آج‘۔

جس کے بعد آن لائن ٹرولنگ کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے کہا کہ اس کا جواب ہم کیا دیں، شاہین نے دے دیا ہے۔

ایک مداح نے پٹھان کے ٹویٹ کے مقصد پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ اگر وہ یہ پوسٹ نہ کرتے تو ان کا کیا جاتا۔

ایک مداح نے عرفان پٹھان پر زور دیا کہ وہ یہ تسلیم کریں کھیل کو صرف کھیل رہنا چاہیے۔

ایک اور ٹویٹ میں ایک صارف نے بار بار حب الوطنی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود گجرات کے شہر وڈودرا میں مسلم اکثریتی علاقے میں عرفان پٹھان کی رہائش گاہ پر تنقید کی۔

اسی طرح ایک اور نقاد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ مسلسل اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہیں، لیکن ایک دن آئے گا جب وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی ان کا ہندوستانی شناختی کارڈ دیکھنے کا مطالبہ کریں گے۔

اشوک سوائن نے بھی لکھا کہ عرفان پٹھان جتنی بھی حب الوطنی کا مظاہرہ کرلیں ، انہیں کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Pakistan vs India

Irfan Pathan

TROLLING

ASIA CUP 2023