Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

فیکٹ چیک: افغانستان نے اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا؟

افغان حکومت سے منسوب بیان سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 07:41pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان میں جاری بجلی بلوں کے خلاف مظاہروں کے درمیان افغان حکومت کا ایک مبینہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں افغان شہریوں کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایک نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے خبر بھی شائع کی جسے ملک کے دو سرکردہ اردو اور انگریزیاخبارات نے اٹھایا۔

کئی صحافیوں نے طالبان حکومت سے منسوب اس بیان پر تبصرہ بھی کیا۔

لیکن آج نیوز کے فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ یہ بیان مئی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

یہ مبینہ بیان کچھ مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کا سفر کرنے کے خواہشمند ان کے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرنے کے ایک دن بعد شیئر کیا گیا۔

مزید برآں، مٹھی بھر صحافیوں اور خبر رساں ایجنسیوں نے بھی اس اپ ڈیٹ کو شائع کیا۔

22 مئی 2023 کو افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس مبینہ بیان میں لکھا گیا کہ ’امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان میں حالیہ واقعات سے غمزدہ ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور یہاں تک کہ بعض صورتوں میں تشدد بھی ہوا۔ وزارت خارجہ نے اس پیش رفت کے دوران پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان میں ہمارے دفاتر کو ضروری ہدایات دی ہیں۔‘

مزید پڑھیں: بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کیلئے ’عملی منصوبہ‘ پیش

یہ قابل ذکر ہے کہ وزارت خارجہ کا بیان بہت سے صحافیوں نے شیئر کیا، لیکن اسکرین شاٹ میں وہ تاریخ نہیں دکھائی دیتی جس دن اسے جاری کیا گیا تھا۔

حالانکہ یہ بیان جعلی نہیں ہے، اسے بس ایک مختلف تناظر میں اور غلط عنوانات کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا کہ افغان حکومت نے لوگوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔

افغان وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، افغان طالبان کی طرف سے آخری اہم اعلان 29 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔ ذیل میں 3 ستمبر کی شام ویب سائٹ سے لیے گئے اسکرین شاٹس ہیں۔

مزید برآں، ویب سائٹ پر تازہ ترین خبر یکم ستمبر کو پوسٹ کی گئی جو کہ قائم مقام وزیر خارجہ کی اسلامی تعاون تنظیم کے علماء کے وفد سے ملاقات کے بارے میں تھی۔

اس بیان کی سچائی پر بھی سوالات اٹھائے گئے، کیونکہ افغان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے 28 اگست سے پاکستان میں ہے۔

حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں ٹیم اتوار کو لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

پاکستان، سری لنکا کے ساتھ ایشیاء کپ کا شریک میزبان ہے۔

afghan taliban

Afghan government

Fact Check

Fake Notification