Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی پاکستان آنے کو تیار، ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی

ورلڈکپ ٹرافی 5 ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی
شائع 03 ستمبر 2023 03:06pm
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت ٹرافی 5 ستمبرکی صبح لاہور پہنچے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی 5 ستمبرکی صبح لاہور پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان پہنچنے پر ورلڈ کپ ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مال لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی کپ ٹرافی نے پاکستان کا ٹور اگست کے آغاز میں کرنا تھا۔

ICC ODI WORLD CUP 2023