Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خوبصورت ریاست پاکستان کو مودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے، نگران وزیر مذہبی امور

کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، انیق احمد
شائع 03 ستمبر 2023 01:24pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم خوبصورت ریاست پاکستان کوموددی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ آج ملک کے حالات پریشان کن ہیں، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ثقافتی مسائل ہیں درپیش ہیں، علمائے کرام اور طلبہ نے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ مدارس اہم کام کررہے ہیں، ہمیں ان پر ناز ہے، انہی مدارس نے دینی علم کو محفوظ کررکھا ہے، اسپین میں اگر مدارس قائم ہوجاتے وہ سلوک نہ ہوتا جو آج ہوا، 100 سال بعد ہم نہیں ہوں گے لیکن قرآن سے رہنمائی کی روشنی ملتی رہے گی۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ خارجی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، ہمیں آئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ 16 اگست کو جڑانوالہ کا واقعہ ہوجاتا ہے، کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، اس خوبصورت ریاست کوموددی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔

انیق احمد نے مزید کہا کہ علمائے کرام دنیا کو بتائیں ہم پرامن ملک ہیں، دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں، یہ 23 کروڑعوام کی بھی ذمہ داری ہے، نظریاتی سرحدوں کی ذمہ داری بھی ہم سب پر ہے، ہم پاکستان کے جیدعلما کو دعوت دی ہے، ان سے معیشت سمیت دیگر اہم مضامین پر بات ہوگی۔

narendra moodi

Jaranwala Incident

Aneeq Ahmed