ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، نسیم شاہ
فاسٹ باولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے اور اس میں صبر کے ساتھ بولنگ کرنی پڑتی ہے، بھارت کے خلاف میچ میںتجربہ بہت مختلف تھا۔
پاک بھارت میچ کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ایک روزہ میچز کا فارمیٹ ٹی ٹوینٹی سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے، بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی تو کھیل چکا ہوں، ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا اچھی جگہ باولنگ کرنے کےلئے کوشاں تھا، اور کوشش کی کہ ان کو رنز نہ بنانے دوں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باولنگ کی، اور پھر حارث روف نے درمیان میں آکر بہت اچھی باولنگ کی، ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کررہا تھا اور ہم کامیاب ہوئے، بالخصوص پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
نسیم شاہ نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے کا بہت تجربہ ہے، میں نے 16 سال کی عمر سے ہی وہاں کھیلنا شروع کیا اور بہت کچھ سیکھا، لاہور میں کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں۔
Comments are closed on this story.