Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین تحریک انصاف پر پیسہ کون خرچ کررہا ہے، رانا ثنااللہ

کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 01:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے۔

سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کے ”لاڈلے“ کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے، عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب نیا راستہ دکھا رہے ہیں، جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے ہیرو بنایا، اقتدار دلایا، اقتدار میں لا کرپاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے، فارن فنڈنگ کی، مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی، نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے، پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔

imran khan

Rana Sanaullah

pti chairman