Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر اے بی ڈویلیئرز نے کیا کہا ؟

شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دے کر ناقدین کے منہ بند کرادیے
شائع 03 ستمبر 2023 12:51am
فوٹو ــ کرکٹ ایڈکٹر
فوٹو ــ کرکٹ ایڈکٹر

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ردھم میں کچھ بھی کمی نہیں ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل ہم شاہین آفریدی کے ردھم میں نہ ہونے کی بات کررہے تھے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے فاسٹ بولر کے ردھم میں کچھ بھی کمی نہیں ہے جیسا کہ ہم نے تبصرہ کیا تھا۔

بھارت کے خلاف 4 اہم وکٹیں لینے کے بعد جنوبی افریقا کے سابق پلیئر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ شاہین آفریدی نے شاید بڑے میچ کے بڑے لمحات کیلئے اپنی بہترین کارکردگی بچا کر رکھی تھی۔

پاکستانی بولرز کی شاندار پرفارمنس کے بعد انھوں نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لئے آگے بڑا کام ہے، لیکن دفاع کرنا ناممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم ٹاکرے میں بابرا عظم کو بھارتی سورماؤں کیلئے مشکل کھڑی کرنے والا پلیئر قرار دیا تھا۔

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023