Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان اور کترینہ کی ’ٹائیگر 3‘ کا پوسٹر جاری

فلم اس دیوالی پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
شائع 02 ستمبر 2023 11:19pm

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر3کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

جاری کئے گئے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے وار اور پٹھان کے واقعات کی پیروی کرتی ہے۔

سلمان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’آ رہا ہوں‘ دیوالی خوشیاں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر منائیں۔

پوسٹر میں سلمان اور کترینہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں اورہر ایک کے ہاتھ میں مشین گن ہے۔

ایکس پرپوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کترینہ کیف کو مینشن کیا تو جواب میں کترینہ نے لکھا کوئی حد نہیں۔ کوئی خوف نہیں۔ پیچھے نہیں ہٹنا۔ اس دیوالی پر سینما گھروں میں ٹائیگر3 ایک ساتھ ہوگی۔

فلم رواں سال 10 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس میں اداکار عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما ہیں۔

سلمان اور کترینہ آنے والی فلم میں ٹائیگر اور زویا کے کرداروں کو دوبارہ نبھائیں گے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔

tiger 3