Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین کے خوف سے ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی کی حالت خراب ہوگئی، ویڈیو وائرل

شاہین کی بال یا گولی، چکرا گئے کوہلی
شائع 03 ستمبر 2023 05:00am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایشیاء کپ کے 2023 میں ہوئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بھارتی بیٹنگ آرڈر کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔

ویرات کوہلی ہوں یا روہت شرما، سب ہی پاکستانی باؤلرز کا ایسے انداز میں شکار بنے کہ انہیں سمجھ ہی نہ آیا آخر ہوا کیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد جب بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹرز میدان میں اترے تو ہمیشہ کی طرح شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تیز گیند بازی سے ان کا استقبال کیا، مگر وہ سنبھل کر کھیلتے رہے یوں، شاہین پہلے اوور میں تو وکٹس اڑانے میں ناکام ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹاکرے سے قبل پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

لیکن 22 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے کپتان روہت شرما کو اس انداز میں کلین بولڈ کیا کہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی حیران رہ گئے اور ان کی آنکھیں باہر آگئیں۔

شاہین کی بال یا گولی، چکرا گئے کوہلی

دراصل ویرات کوہلی حیران اس بات پر ہوئے کہ کس اعلیٰ طریقے سے شاہین نے ایک مرتبہ پھر روہت کو آؤٹ کر کے بڑی اننگز کھیلنے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: شاہین آفریدی نے بھارتیوں کے منہ سے پیزا چھین لیا

ویرات کوہلی کا حال کیمرے کی آنکھ سے بھی بچ نہ سکا۔

virat kohli

rohit sharma

Viral Video

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023