Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت ٹاکرا: شاہین آفریدی نے بھارتیوں کے منہ سے پیزا چھین لیا

منظر دیکھتے ہی سب کے منہ کھلے اور پیزا ہاتھ میں رہ گیا۔
شائع 02 ستمبر 2023 10:29pm

پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث ختم تو کردیا گیا ہے، دونوں ٹیمز کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا، پاکستان کو بھلے ہی بیٹنگ نہ ملی، لیکن شاہینوں نے بھارت کو بھی سکھ کا سانس نہیں لینے دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بھارتی اینکرز کے منہ سے نوالا چھین لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر بھارتی اینکرز کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے دورانِ پروگرام پیزا کھانے کا ارادہ کیا۔

ابتداء میں اپنی ٹیم کو سنبھل کر کھیلتا دیکھ ان اینکرز نے پرسکون انداز میں پیزا کھانے کیلئے اٹھایا، مگر جیسے ہی پیزا منہ کے قریب کیا، اچانک سے شاہین آفریدی نے کپتان روہت شرما کی گِلّیاں کھڑکا دیں۔

یہ منظر دیکھتے ہی سب کے منہ کھلے اور پیزا ہاتھ میں رہ گیا۔

اس کے بعد انہوں نے مایوسی اور غصے کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ کہا کہ ہمیں یہ پیزا کھانا ہی نہیں ہے۔

مزید دیکھیں

ایشیا کپ ٹاکرے سے قبل پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اروشی روٹیلا نے پاک بھارت ٹاکرا شروع ہوتے ہی ’نسیم شاہ‘ کو یادکرلیا

کینیڈا کی ڈینیئل میک گاہی پہلی ٹرانس جینڈرکرکٹ کھلاڑی بن گئیں

یہی نہیں بلکہ غصے کی حالت میں اپنے کپتان کو کوستے ہوئے کہنے لگے کہ آپ تو سمجھداری سے کھیل رہے تھے اب ہم اس غلطی پر کیا کہیں، شاہین نے تو بہترین گیند کروائی ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے اپنی اننگز کے اختتام پر 266 رنزکا ٹارگٹ اسکور بورڈ پر سجایا، مگر بارش کے باعث میچ میں پاکستان کی اننگز ممکن نہ ہو سکی، جس کے بعد میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو اب 1-1 پوئنٹس دے دیے گئے ہیں۔

virat kohli

Rain

rohit sharma

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023