الیکشن کمیشن نے صوبائی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے احکامات جاری کردیئے
الیکشن کمیشن نے صوبائی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے احکامات جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق میں بلانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا۔ جس میں کہا گیا کہ سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسران کو فوراً وفاق رپورٹ کروائی جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام افسران واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :
حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل، انتخابات جلد سے جلد ہونگے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی ممکنہ تاریخیں دے دیں
انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، وزارت قانون کا صدر کو جوابی خط
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو افسران کی فہرست 3 سے 4 روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Comments are closed on this story.